اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

قومی اسمبلی1974کے بارہ میں مولانا دوست محمد شاہد صاحب موٴر خ احمدیت کے انٹرویوز

1974میں جماعت احمدیہ کا ایک وفد حکومت پاکستان کے حکم پر قومی اسمبلی میں پیش ہوااور جماعت احمدیہ کے عقائد پر مشتمل محضر نامہ قومی اسمبلی کے اراکین کے سامنے پیش کیا۔اسمبلی میں جماعت احمدیہ کے وفد سے بہت سے سوالات کئے گئے جن کے مدلل اور مسکت جوابات امام جماعت احمدیہ نے دئے۔اس وفد میں ایک ممبر مولانا دوست محمد شاہد صاحب موٴرخ احمدیت بھی تھے۔2007ءمیں ایم ٹی اے پر آپ کے قومی اسمبلی 1974کے حوالہ سے انٹرویوز پر مشتمل ویڈو پروگرامز نشر ہوئے۔کتاب ہذا انہیں پروگرامز کی تحریری شکل ہے۔